آرمی چیف کے بیٹے سعد صدیق باجوہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سعد صدیق باجوہ کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی ماہ نور صابر سے ہوا، شادی میں محفل میلاد کا انعقاد

پیر 12 نومبر 2018 17:34

آرمی چیف کے بیٹے سعد صدیق باجوہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ بھی ماہ نور صابر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف جنر ل قمر جاوید کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کے ماہ نور صابر کے ساتھ نکاح کی تقریب لاہور کے گریژ ن گولف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا ، نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا، تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا جس میں نعت خوانی محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔ �قار/اشفاق خان )

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں