چیئرمین نیب جسٹس کا ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین سے 6ہفتوں میں مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ

نیب نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے بیس ارب کے اثاثے قبضے میں لے رکھے ہیں،6ہفتوں میں اثاثوں کی متاثرین میں تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جائے گا‘چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

پیر 12 نومبر 2018 18:01

چیئرمین نیب جسٹس کا ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین سے 6ہفتوں میں مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے متاثرین سی6 ہفتوں میں مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب نے ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے بیس ارب کے اثاثے قبضے میں لے رکھے ہیں۔6 ہفتوں میں اثاثوں کی متاثرین میں تقسیم کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی کے مالکان سے کوئی پلی بارگین نہیں کرے گی۔ سوسائٹی کے پاس اتنی جگہ نہیں جتنے متاثرین ہیں۔متاثرین کو پلاٹ کے بدلے پلاٹ اور گھر کے بدلے گھر نہیں دے سکتے ہیں،متاثرین کو پہلے ان کی اصل رقم اور بعد میں منافع دیا جائے گا۔ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ متاثرین کا حق کسی کو نہیں کھانے دیں گے۔نیب اگر ریفرنس جمع کروا دے گی تو ریکوری میں مزید دیر لگ جائے گی۔متاثرین کی رقم ڈوبنے میں نیب قصوروار نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ جعلی متاثرین نے بھی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں