پنجاب پولیس میں ریفارمز لانا چاہتے ہے وزیر اعظم کی اولین ترجیح پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہے‘امجد جاوید سلیمی

پولیس میں سخت احتسابی نظام ہوگا،پولیس افسران کرپشن میں ملوث ہونے کی صورت میں سختی سے نمٹا جائے گا‘آئی جی پنجاب

پیر 12 نومبر 2018 18:01

پنجاب پولیس میں ریفارمز لانا چاہتے ہے وزیر اعظم کی اولین ترجیح پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہے‘امجد جاوید سلیمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہاکہ مولانا سمیع الحق کیس کی تفتیش کر رہے ہیںیہ کیس سی ٹی ڈی کا نہیں بنتا اس کی تفتیش جلد مکمل کی جائے گی،پولیس کو سیاست سے پاک کرنا ہے،پنجاب پولیس تجربہ کار ہے اس کو جس راہ پر لگایا جائے لگ جاتی ہے،پولیس میں تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا پڑے گا۔

آئی جی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس ایک بہترین فورس ہے اگر ان کا خیال رکھا جائے گا تو مزید بہتری آئے گئی۔پولیس افسران کو تبادلے کے لیے تین تین اپشن دی ہے،پوری فورس کو سکون قلب سے محروم نہیں کرے گے۔انہوںنے کہاکہ پولیس میں سخت احتسابی نظام ہوگا۔پولیس افسران کرپشن میں ملوث ہونے کی صورت میں سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 8887کو انٹر اکاوٹیبلیٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔لوگوں کو انصاف دینے والے پولیس میں رہے گے کرپشن والوں کی فورس میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل ہے جھوٹی ایف آئی آر نہ دی جائے تاکہ پولیس کا وقت ضائع نہ ہوں۔جھوٹی ایف آئی آر کروانے والے کے خلاف جلد قانون بھی آ جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں لوگوں کی جائز باتیں سنی جاتی ہیں ۔

پنجاب پولیس میں ریفارمز لانا چاہتے ہے وزیر اعظم کی اولین ترجیح پولیس کو غیر سیاسی بنانا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہفتہ میں پولیس کو ایک چھٹی دی جائے گئی۔کرائم کو کم کرنے میں ڈولفن فورس کام کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیٹ پولیس کا بنیادی جز ہے اس کا پورا سسٹم واضح کیا گیا ہے۔متعلقہ ایس ایچ او بیٹ افسر کے ساتھ میٹنگ کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں