عبدالعلیم خان کا صفائی ستھرائی کے جائزے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 12 نومبر 2018 18:57

عبدالعلیم خان کا صفائی ستھرائی کے جائزے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا صفائی ستھرائی کے جائزے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔عبدالعلیم خان نے ریلوے کالونی میں سالڈ ویسٹ سے صفائی شروع کرانے کا حکم دے دیا۔ عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی جگہ بھی کوڑا کرکٹ برداشت نہیں کروں گا ۔دفتری کاروائیوں میں نہ الجھیں ، عملی طور پر صفائی ہونی چاہیے۔

کپتان عمران خان ہیں وہ جہاں مناسب سمجھیں کھلاڑیوں کو پوزیشن دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہاکہ اتحادی پارٹی کے تحفظات دور کریں گے۔اورنج لائن ٹرین سمیت تمام ادھورے منصوبے مکمل کریں گے ۔تختیاں ان کی رہیں گی ، منصوبوں کی تکمیل ہم کریں گے ۔سینئر وزیر پنجاب نے کہاکہ صفائی ستھرائی روزانہ کا کام ہے ، مستقل بنیادوں پر حکمت عملی اپنا نا ہو گی۔افسران کو ضروری ہدایات دی جا چکیں ،اب عمل کرنے کا وقت ہے ۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ہر قیمت پر اپنے فرائض پورے کرے ۔غفلت برداشت نہیں ہو گی ، صفائی ہر قیمت پر یقینی بنانا ہو گی ۔ انہوںنے پی ایچ اے حکام کو مغلپورہ روڈ پر پارک کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں