ترقی کا سفر پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پائیدار پالیسیاں مرتب کر رہی ہے ‘رکن قومی اسمبلی محمد خان لغاری کی عثمان بزدار سے ملاقات

پیر 12 نومبر 2018 21:13

ترقی کا سفر پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کا سفر پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک لے کر جائیں گے،جنوبی پنجاب کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے بنا رہے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پائیدار پالیسیاں مرتب کر رہی ہے ۔رکن قومی اسمبلی محمد خان لغاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم، صحت اور پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

شہروں، قصبوں اور گائوں کے مکینوں کیلئے صاف پانی کی مستقل فراہمی کا پراجیکٹ لا رہے ہیں۔صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کا معیار اچھے تعلیمی اداروں کے برابر لا رہے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے برعکس حقیقی ترقی کے منصوبے لائیں گے، عوام جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔

ہیلتھ پراجیکٹس کا دائرہ کار دور دراز اور پسماندہ علاقوں تک وسیع کریں گے۔ حکومت دور دراز کے علاقوں میں رہنے والوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ عام آدمی کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولتیں فراہم کرکے دم لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں