شیخ رشید نے آصف زرداری کو جیل کا خام مال قرار دے دیا

زرداری زمانہ طالب علمی میں بھی جیل میں تھے،ایوان صدر میں بھی جیل میں تھے،جیل میں بھی جیل اور اب بھی جیل جیسی زندگی گزار رہے ہیں،زرداری کے بچے ان کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ پیر نومبر 20:49

شیخ رشید نے آصف زرداری کو جیل کا خام مال قرار دے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر 2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آصف زرداری کو جیل کا خام مال قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری زمانہ طالب علمی میں بھی جیل میں تھے،ایوان صدر میں بھی جیل میں تھے،جیل میں بھی جیل تھے اب بھی جیل جیسی زندگی گزار رہے ہیں،زرداری کے بچے ان کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آصف زرداری جیل کا خام مال ہیں۔

ان کے بچے ان کے کہنے میں نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو اپنے والد کی دسترس سے باہر نکل رہا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری جیل کا خام مال ہیں۔ وہ زمانہ طالب علمی میں بھی جیل میں تھے۔ ایوان صدر میں بھی جیل میں تھے۔ جیل میں بھی جیل تھے اب بھی جیل جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں نے آصف زرداری کے ساتھ بھی کھانا کھایا ہے، وہ بھنڈی کے علاوہ کچھ بھی نہیں کھاتے۔

(جاری ہے)

وہ تھوڑی سی بھنڈی کھاتے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ دال چاول بھی کھاتے ہیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ دال چاول لکشمی سے بھی مل جاتے ہیں ، جیل میں بھی مل جاتے ہیں۔ تڑکا لگی ہوئی دال جیل میں ملتی ہے ۔اب توجیل بھی بڑی سٹینڈرڈ کی ہوگئی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اے سی بھی لگا ہوا ہے۔ بیڈ بھی ہیں، واٹس ایپ بھی چل رہے ہیں، میڈیا مالکان سے بھی باتیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے این آرا وکی بھرپور کوشش کی لیکن این آراو نہیں ملے گا۔یہ لوگ آپس میں دولت کیلئے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے نیا گروپ نئے چہرے نکلیں گے۔ مریم شاید عدالتوں سے نکل آئے توسیاست کرلے۔ بلاول بھٹو بھی اگر اپنے والد کی گرفت سے نکل آیا توسیاست کرے گا۔ میں دونوں پارٹیوں کا مستقبل نہیں دیکھ رہا ہوں۔ اگلے سال تک ان کی سیاست ختم ہوجائے گی

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments