خرم دستگیر لائیو شو میں پی ٹی آئی رہنما کی تنقید پر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

ہم نے خرم دستگیر خان کا عوام کی زمین پر بنایا گیا پٹرول پم اٹھا کر باہر پھینکا جو کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر بنایا ہوا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی تنقید پر ن لیگی رہنما خرم دستگیر خان غصے میں آ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 11:06

خرم دستگیر لائیو شو میں پی ٹی آئی رہنما کی تنقید پر پروگرام چھوڑ کر چلے گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا پروگرام میں موجود سابق وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ہماری 60 دن کی کارگردگی کی بات کر رہے ہیں۔چاہے ہم نے کچھ نہ کیا ہو لیکن خرم دستگیر نے قبضہ کر کے جو پٹرول پم بنایا ہوا تھا، ہم نے وہ پٹرول پم اٹھا کر باہر مارا اور عوام کی زمین خالی کروائی، حالانکہ آج سے پہلے کسی حکومت نے یہ کام نہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر خان اپنا دفاع کرنے کے بجائے پروگرام چھوڑ کر چلے گئے اور کہا کہ مجھ پر یہاں ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ جب بھی ان کی چوری کا بتائیں تو یہ بھاگ جاتے ہیں۔یہ ذاتی حملے کی بات کر رہے ہیں حالانکہ میں نے ان کے چہرے یا ذات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بلکہ اس غیر قانونی پٹرول پم کی بات کی جو انہوں نے 30 سال سے بنا رکھا تھا۔

خیال رہےتجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے سابق وفاقی وزیر کے ملکیتی پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا تھا۔، اس آپریشن کی نگرانی کمشنر اسداللہ اور ڈی سی ڈاکٹرشعیب وڑائچ نے کی ، جبکہ اس موقع پر پو لیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران سڑک کی ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔

جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مالکان کو جگہ کی لیز اور ملکیت کے ثبوت فراہم کر نے کی ہدایت کی گئی تھی ،مالکان کی جانب سے کسی قسم کی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں جس پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔اس موقع پر غلام دستگیر خاندان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی صریحاً انتقامی کاروائی ہمیں اپنے نظریات سے متزلزل نہیں کرسکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں