عثمان بزدار گورنر ہاؤس مری میں زمین پر سوئے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو محلات میں سونے کی عادت نہیں،ہم نیچے قالین بچھا کر سو جاتے ہیں۔جب کہ ان کو اپنے پیچھے پروٹوکول کی گاڑی دیکھ کر بھی عجیب لگتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 11:25

عثمان بزدار گورنر ہاؤس مری میں زمین پر سوئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر 2018ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے بارے میں جو تاثر پایا جاتا ہے وہ غلط ہے وہ بہت گھنے آدمی ہے۔عثمان بزدار اتنے سادہ ہی نہیں جتنا ان کے بارے میں تاثر دیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار اچھے خاصے تیز آدمی ہیں۔ان کے بارے میں یہ بھی تاثر غلط ہے کہ وہ کتاب نہیں پڑھ سکتے اور دستخط نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے عثمان بزدار کے بارے میں کہا تھا کہ یہ وسیم اکرم بن کے دکھائیں گے۔اب اتنا تو نہیں پتہ کہ یہ وسیم اکرم بن کر دکھائیں گے یا نہیں لیکن مجھے اتنا ضرور پتہ ہے کہ انہوں نے اپنی مخالف لابی سے ڈیل صحیح کیا ہے۔حالانکہ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ میرے خلاف کوئی لابی نہیں ہے۔جس پر میں نے عثمان بزدار سے کہا تھا کہ آخر بیوروکریٹ آپ کا فون سننے گا؟ پرویز الہی کا فون سننے گا یا پھر علیم خان اور چوہدری سرور کا فون سنے گا۔

(جاری ہے)

جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ کام سب کا ہو گا لیکن ہو گا میرے دفتر سے۔اور جو کام میرے دفتر سے ہوگا اس میں قاعدہ اور قانون چلے گا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جب میں گورنر ہاوس مری گیا تو میں زمین پر سویا کیونکہ مجھے بڑے بڑے بنگلوں میں سونے کی عادت نہیں ہے۔عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی ہاؤس میں جب میں نے افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تب بھی ہم نے قالین پر بیٹھ کر کھایا اور ہماری میٹنگ بھی کالین پر بیٹھ کر ہوتی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ میرے اہل خانہ کو بھی بڑے محلات میں رہنے کی عادت نہیں ہم تو زمین پر رہنے والے لوگ ہیں۔خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سادگی کی بہت مثالیں دی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ بغیر پروٹوکول کے سفر کرتے ہیں اور جہاں بھی جائیں لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں