کئی زبانوں پر ایک سوال، نواز شریف ہیں کہاں؟

قائد ن لیگ آزاد بھی ہیں اور بول بھی نہیں رہے، سیاست سے دور دور رہنے کی کیا وجہ ہے؟ نواز شریف کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 نومبر 2018 12:54

کئی زبانوں پر ایک سوال، نواز شریف ہیں کہاں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13نومبر 2018ء) سیاسی منظر نامے سے غائب نواز شریف کہاں ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت مسلسل بلندی کی جانب جارہا ہے مرکز اور خاص طور پر پنجاب میں محاذ آرائی وقت کے ساتھ ساتھ کبھی زیادہ کبھی کم لیکن ہر وقت کسی نہ کسی صورت اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔اس ساری صورتحال میں سب سے بڑا صوبہ پنجاب جوکہ کبھی ن لیگ کا گڑھ تھا اس میں نون لیگ کی قیادت کہیں نظر نہیں آتی۔

اگر بات میاں نواز شریف کی کریں تو وہ بھی ضمانت کے بعد مختلف کیسز میں پیش ہو رہے ہیں اور میاں شہباز شریف کافی عرصے سے جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے زیر حراست ہیں۔جب کہ ان دونوں کی غیرموجودگی میں پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز پوری کوشش کر رہے ہیں کہ پارٹی کو منظم رکھیں اور وہ اس کوشش میں کسی حد تک کامیاب بھی ہیں۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف آج کل آزاد بھی ہیں اور بول میں نہیں رہے ان کی خاموشی کی وجہ شاید کسی کو معلوم ہو لیکن سب ہی بتانے سے گریز کرتے ہیں۔

نوازشریف بولتے تو ضروری لیکن انتہائی مختصر اور سیاست سے بھی دور ہیں۔اب تو جاتی عمرہ میں غیررسمی مشاورتی اجلاس بھی نہیں ہو رہے پہلے ہفتے میں ایک دن سیاسی بیٹھک ہوتی تھی اور نو لیگ کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہ کچھ سامنے آ جاتا تھا لیکن کافی عرصے سے کوئی سیاسی بیٹھک بھی نہیں ہوئی۔سیاسی مبصرین کے مطابق نوازشریف فی الحال تیل اور اس کی دھار کا جائزہ لے رہے ہیں اور وقت آنے پر ضرور اپنا سیاسی کردار نبھائیں گے۔

ان تمام حالات میں لگتا ہے کہ ن لیگ کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف نواز شریف ہیں کیونکہ شہباز شریف کو کسی بھی قسم کی رعایت ملنے کی امید نہیں ہے اور حمزہ شہباز بھی تیزی دکھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔تاہم کروڑوں لوگوں کے دلوں کی آواز ن لیگ کی مکمل خاموش نے اب ان کے ووٹرز کے ذہنوں میں بھی کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں