وزارت ریلوے نے 26 افسران کی آئندہ سال2019میں ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 13 نومبر 2018 13:10

وزارت ریلوے نے 26 افسران کی آئندہ سال2019میں ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) وزارت ریلوے نی26 افسران کی آئندہ سال2019میں ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سال2019میں ریٹائرمنٹ پانے والے 26افسران میں گریڈ22کے سینئر جنرل منیجر ریلوے آپریشن محمد آفتاب اکبر،گریڈ21 شعبہ سول انجینئرنگ کے ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ظفر اللہ کلوڑ،گریڈ 19شعبہ میڈیکل کے ایم ایس کیرن ہسپتال لاہور ڈاکٹر آفتاب اقبال چودھری ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کراچی ڈاکٹر عشرت جبین،شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ19کے جوائنٹ ڈائریکٹر والٹن محمد عارف،غلام حیدر سومرو،شعبہ میکینکل انجینئرنگ گریڈ19کے ایم ڈی کیرج فیکٹری اسلام آباد صاحبزادہ امتیاز احمد،لاہور ڈپٹی چیف کنٹرولر آف پرچیز کیرج فیکٹری اسلام آباد محمد ذاکر عطا،گریڈ17کے مختلف شعبوں کے اسسٹنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر ملک قمر الحق،اسسٹنٹ کمرشل آفیسر محمد اشرف بٹ،اسسٹنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر جاوید اقبال، اسسٹنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر سکھر علی حیدر باروڑو،اسسٹنٹ ٹرانسپوٹیشن آفیسر منیر احمد،اسسٹنٹ پرسانل آفیسر لاہور ادریس صدیقی،اسسٹنٹ پرسانل آفیسر ہیڈ کوارٹر لیاقت علی خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن والٹن محمد یاسین یوسف، شعبہ ٹیلی کام گریڈ17 کے اسسٹنٹ ٹیلی کام آفیسر محمد اکرم ، شعبہ الیکٹریکل گریڈ17 کے سینئر الیکٹریکل انجینئر محمد یونس اعوان، اسسٹنٹ الیکٹریکل انجینئر ورکشاپ ملک زوہیب اختر،اورشعبہ میڈیکل گریڈ17کے ایل ایم او راولپنڈی ڈاکٹر خسرراحیل شامل ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں