لاہور اور چکوال میں حادثات ‘تیزرفتاری8انسانی جانیں نگل گئی

رائےونڈ روڈ پر دودھ کا ٹرک جبکہ تلہ گنگ میں مسافربس الٹ گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 نومبر 2018 13:04

لاہور اور چکوال میں حادثات ‘تیزرفتاری8انسانی جانیں نگل گئی
لاہور/چکوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 نومبر۔2018ء) لاہور کے قریب رائےونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور19زخمی ہو گئے. زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے 5افراد کی حالت تشویش ناک ہے. ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ سندر کے قریب پیش آیا، موضع بھبھہ کلاں سے 25گوالے ایک ٹرک میں دودھ لے کر لاہور آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کا ٹرک ا±لٹ گیا.

حادثے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں پہنچ کر ایک اور زخمی دم توڑ گیا. ڈاکٹروں کے مطابق مزید 5زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے.

(جاری ہے)

دوسری جانب چکوال میں میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی،2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق اور 9زخمی ہو گئے، مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی.

ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے علاقے کوٹ قاضی میں پیش آیا، جہاں مسافر بس پل سے نیچے گرگئی. حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ پہنچایا. جاں بحق ہونے والوں میں عقیل خان، بشریٰ بی بی اور ایک اور خاتون شامل ہے، حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا. چکوال میں میانوالی روڈ پر کوٹ قاضی کے قریب مسافر بس پل سے نیچے گر گئی،2خواتین سمیت  3افرادجاں بحق اور 9زخمی ہو گئے، مسافر بس مانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں