غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار اداکار اسد ملک کی ضمانت پر رہائی

اداکار کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 نومبر 2018 13:12

غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار اداکار اسد ملک کی ضمانت پر رہائی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 نومبر۔2018ء) لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار اداکار اسد ملک کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیاہے. کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اداکار اسد ملک کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پیش کیا گیا. عدالت نے اسد ملک کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار اسد ملک کو گرفتار کیا تھا.پولیس کا موقف تھا کہ اسد ملک سے آٹو میٹک گن برآمد ہوئی تھی جس کے لائسنس کی معیاد مکمل ہوچکی تھی.

(جاری ہے)

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو آٹو میٹک گن برآمد ہوئی، اے ایس ایف اہلکاروں نے گن کا لائسنس چیک کیا تو وہ منسوخ ہو چکا تھا.

پولیس کے مطابق جس پر اہلکاروں نے گن قبضے میں لیکر اداکار کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا تھا. اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے اور اداکار کے پاس خود کار اسلحہ تھا تاہم اس کا لائسنس زائد المیعاد تھا جس کی بنا پر اسد ملک کو گرفتار کرکیا گیا.واضح رہے کہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار اسد ملک کو گرفتار کیا تھا.پولیس کا موقف تھا کہ اسد ملک سے آٹو میٹک گن برآمد ہوئی تھی جس کے لائسنس کی معیاد مکمل ہوچکی تھی.

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو آٹو میٹک گن برآمد ہوئی، اے ایس ایف اہلکاروں نے گن کا لائسنس چیک کیا تو وہ منسوخ ہو چکا تھا. پولیس کے مطابق جس پر اہلکاروں نے گن قبضے میں لیکر اداکار کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کیا تھا. اسد ملک لاہور سے کراچی جارہے تھے اور اداکار کے پاس خود کار اسلحہ تھا تاہم اس کا لائسنس زائد المیعاد تھا جس کی بنا پر اسد ملک کو گرفتار کرکیا گیا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں