ایئرپورٹ پر اسلحہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے اداکار اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

منگل 13 نومبر 2018 15:40

ایئرپورٹ پر اسلحہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے اداکار اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) عدالت نے ایئرپورٹ پر اسلحہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے اداکار اسد ملک کی پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکر لی۔ اسد ملک کو کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے اداکار اسد ملک کو پچاس ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار اسد ملک کو گرفتار کیا تھا۔اسد ملک سے آٹو میٹک گن برآمد ہوئی تھی جس کا لائسنس ایکسپائر ہوچکا تھا۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے گن کا لائسنس چیک کیا تو وہ منسوخ ہو چکا تھاجس پر اہلکاروں نے گن قبضے میں لیکر اداکار کو مزیدکارروائی کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں