صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو ملک سے غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے دور ہوں گے ‘میاں اسلم اقبال

صوبے میں صنعت کاری کے عمل کو مضبوط کرنا اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے‘صوبائی وزیر

منگل 13 نومبر 2018 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق اللہ کی قیادت میں وفد نے مقامی ہوٹل میںملاقات کی۔وفدنے وزیر صنعت کو کوکنگ آئل اینڈ گھی مینوفیکچررزانڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں اور تاجربرادری کا قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ہے۔

صنعتیں روزگار کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں اوربزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کاحل ریاست کی ذمہ داری ہے۔کوکنگ آئل اینڈ گھی مینوفیکچررزانڈسٹری کا وکیل بن کر ان کے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائوں گا اورصنعت کاروں کے مفادات کے تحفظ اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اور اس مقصد کے ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صنعت کو کرپشن سے پاک ادارہ بنایا جائے گا اور کوئی صنعت کاروں کا تنگ نہیں کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو ہی ملک سے غربت اور بے روزگاری کے اندھیرے دور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعت کاری کے عمل کو مضبوط کرنا اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور ا س مقصد کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وفد کے سربراہ طارق اللہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںحقیقی عوامی حکومت ہے اورہمیں یقین ہے کہ اب ہمارے مسائل ضرور حل ہوں گے۔چیئرمین پی وی ایم اے طارق اللہ نے یقین دلایا کہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور حکومتی پالیسی پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیںگے۔وفد میں پاکستان بھر سے ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں