انیل مسرت نے24 ہزار 300ارب کا تخمینہ دیا، مصدق ملک

کیا انیل مسرت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے پیسے دیں گے؟ عمران خان کی ٹیم میں نااہلی، بدانتظامی اور بدنیتی ہے،700 ارب منی لانڈرنگ کا ایک اور جھوٹ بولا گیا ہے، اگر سچ ہے توعوام کوثبوت دکھائیں۔ ن لیگی رہنماؤں مصدق ملک اور مفتاع اسماعیل کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 نومبر 2018 15:55

انیل مسرت نے24 ہزار 300ارب کا تخمینہ دیا، مصدق ملک
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ انیل مسرت نے24 ہزار 300 ارب کا تخمینہ دیا ہے، انیل مسرت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے پیسے دیں گے، عمران خان کی ٹیم میں نااہلی، بدانتظامی اور بدنیتی ہے، 700 ارب منی لانڈرنگ کا ایک اور جھوٹ بولاگیا ہے، اگر سچ ہے توعوام کوثبوت دکھائیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مصدق ملک اور مفتاع اسماعیل نے آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔

مفتاع اسماعیل نے کہا کہ کل بتایا 700 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پکڑی ہے۔ یہ مکمل جھوٹ ہے اگر ایسا ہے تو ثبوت دیں۔ آپ بتائیں 700 ارب روپے کی کونسی نئی چیز پکڑی ہے۔ قوم کو ایک بار پھر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔حکمرانوں کا سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ ہے۔ یہ لوگ ایک جھوٹ کوبچانے کیلئے دوسرا جھوٹ بولتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں مہنگائی اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ حکومت ہے۔

اکتوبر میں مہنگائی چار فیصد تک بڑھ گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 90 ڈالر سے کم ہوکر70 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ لیکن پاکستان میں پٹرول مہنگا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ممالک سے پیسے آگئے ہیں توآئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہے ہیں۔ان سب معاملات کے باوجود کہتے ہیں بحران ٹل گیا ہے۔اگر بحران ٹلا نہیں تواعتراف کریں ہم ناکام ہوگئے ہیں۔ بحران ٹل گیا ہے تو14ارب روپے دوبارہ خزانے میں ڈالیں۔

غلط بیانی کی وجہ سے معیشت متاثر ہورہی ہے۔ شرح سود 2 تہائی تک بڑھ چکی ہے۔ مفتاع اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی گاڑیوں کے پٹرول کا خرچہ کہاں سے آتا ہے؟ عمران خان تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں۔ خان صاحب نے ایک لاکھ 47 ہزار روپے کا ٹیکس بھرا ہے۔ خان صاحب بتائیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مالی اور باورچی کے نام پر اکاؤنٹس کھولنے والوں کا بھی احتساب کریں۔

بے نامی اکاؤنٹس والو ں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم میں نااہلی ، بدانتظامی اور بدنیتی ہے۔ حکومت کا 100روزہ ایجنڈا سیاسی گفتگو ثابت ہوا۔ کیا حکومت نے 90 ارب کے جونئے ٹیکس لگائے ان کوختم کیوں نہیں کررہی ہے؟ کہا گیا کہ سی پیک سے ایک پیسا نہیں کاٹا، واقعی ہی نہیں کاٹا۔ لیکن نیشنل ہائی وے کے فنڈ سے 25ارب کاٹا گیا۔اب بتائیں کہ ایل این جی معاہدوں میں کیا مسئلہ ہے؟

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں