دو نمبر اکاونٹس بند ہونے چاہیے ،

حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں اور نہ ہمیں ضرورت ہے‘قمر زمان کائرہ جعلی اکاونٹس کو پیپلزپارٹی کی قیادت سے منسوب کرنا ظلم ہے،بے نامی اکاونٹس پانچ ہزار نہیں بلکہ پانچ لاکھ سے بھی زیادہ ہیں،دونمبر اکائونٹس بند ہونے چاہیے وزیراعظم عمران خان نے جن 50 لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کی ان کے خلاف ثبوت نیب کو کیوں نہیں دیی ، حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں نہ ہمیں ضرورت ہے‘پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 13 نومبر 2018 16:31

دو نمبر اکاونٹس بند ہونے چاہیے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جن 50 لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کی ان کے خلاف ثبوت نیب کو کیوں نہیں دیی ، حکومت خزانے کا پیسہ واپس لائے گی تو ہمیں خوشی ہو گی، ملک میں موجود دو نمبر اکاونٹس بند ہونے چاہیں، حکومت کی این آر او دینے کی اوقات نہیں اور نہ ہمیں ضرورت ہے،وزیراعظم آج بھی کنٹینر والی تقاریر کر رہے ہیں، وزیراعظم نے چائنہ سعودی عرب میں کنٹینر والی تقریر کی ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پنجاب کے پانچ چھ اقتدار کے ایوان ہیں، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے جان بوجھ کر ویڈیو لیک کی گئی ہے،مسلم لیگ (ق) بہت حد تک اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف خاموش اور شہباز شریف گرفتار ہو گئے ہیں،زرداری صاحب نے کبھی میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا،زرداری نے ہمیشہ ملک کے لیے ساتھ چلنے کی بات کی۔

انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے پائوں پر خود کلہاڑیاں مارنے کی شوقین نکلی ،زرداری صاحب کے خلاف پہلے بھی کیسز بنتے رہے ہیں ،ان کے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں ہے ۔ہم اس ملک میں تلخی نہیں چاہتے ،ہم عدالتوں میں جارہے ہیں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ ملک کی پگڑیاں اچھالنے کی بجائے حقائق پر بات ہو ۔جعلی اکاونٹس کو پیپلزپارٹی کی قیادت سے منسوب کرنا ظلم ہے،بے نامی اکاونٹس پانچ ہزار نہیں بلکہ پانچ لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔

اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات پیپلزپار ٹی پنجاب حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پارٹی کا مشکور ہوں جس نے یہ ذمہ داری سونپی۔سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کرے گی ۔(ن )لیگ نے اپنے رویوں پر پارٹی منٹ میں معافی مانگی اس لیے اس کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ حسن مرتضی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک فاشسٹ جماعت ہے ۔عمران خان کو ہم نیازی سمجھتے رہے لیکن وہ نازی ہیں ۔

جو رویہ پی ٹی آئی کا حکومت میں آکر ہے وہ ماضی میں کسی کا نہیں رہا ۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ۔ منور انجم مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ اپنے تجربے کی بنیاد پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ہم مسلم لیگ ن کو سپورٹ نہیں کرتے بلکہ عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کرتے ہیں ۔ ہم نے کبھی اقتدار کے لئے نہیں ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا ہے ۔ سیاست میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں