ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی قیادت میں موچی گیٹ لاہور میں صفائی کے حوالے سے آگاہی واک

منگل نومبر 19:53

ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی قیادت میں موچی گیٹ لاہور میں صفائی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری ،ڈائریکٹر آصف ظہیر ،ڈپٹی ڈائریکٹر نوشین زیدی اور فیلڈ آفیسر سید واجد علی شاہ نے موچی گیٹ لاہور میں صفائی کے حوالے سے واک کی قیادت کی واک میں تاجر برادری کے ایم سکول سسٹم کے بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو بتایا گیاکہ واک کا مقصد عوام میں صاف ستھرا ماحول پیدا کرنا ہے اور عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صاف کے حوالے سے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے وہ اپنے گردو پیش صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کی کوشش کرے اس سے معاشرے میں مثبت اور دوررس نتائج مرتب ہوتے ہیںاور پاکیزہ ماحول پروان چڑھتا ہے نسل نو کی بقا ء کے لیے ہمیں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومت کی جانب سے صفائی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو بے حد سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments