وزیر اعظم عمران خان سے یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

آسیہ بی بی کو وہ تمام حقوق ملیں گے جس کی آئین اجازت دے گا،وزیر اعظم عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل نومبر 21:43

وزیر اعظم عمران خان سے یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان سے یورپی یونین کے صدراینٹی نیو تاجانی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین کے صدر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کو وہ تمام حقوق ملیں گے جس کی آئین اجازت دے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور یورپی یونین کے صدر اینٹی نیو تاجانی میں رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماوں میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔رابطے دوران بین المذاہب ہم آہنگی پر بات کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر تمام مذاہب کے باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کیا جس پر یورپی یونین کے صدر نے وزیر اعظم عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یورپی یونین کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے آسیہ بی بی پر یورپی پارلیمان میں بحث ملتوی کر دی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کے معاملے پر ہم عدالت کے احکامات کی عزت کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کو وہ تمام حقوق ملیں گے جس کی آئین اجازت دے گا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پیرس میں فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے کہا کہ ہماری حکومت آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments