آرمی چیف کے بیٹے کی شادی mother of all marriages تھی

شادی پر ڈیڑھ ہزار افراد موجود تھے،آرمی چیف نے تمام مہمانوں کا کھڑے ہو کر خود استقبال کیا اور انہیں عزت دی،تمام شرکاء جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس انداز پر بہت خوش ہوئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 11:04

آرمی چیف کے بیٹے کی شادی Mother Of All Marriages  تھی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14نومبر2018ء) سیاسی مبصرین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کی شادی کو mother of all marriages قرار دیا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے بھی شادی کا دعوت نامہ آئے گا کیونکہ میرا شمار تو ہمیشہ بری لسٹوں میں ہوتا ہے۔اس لیے جب آرمی چیف کے بیٹے کی شادی کا کارڈ موصول ہوا تو بہت خوشی ہوئی۔

اس شادی میں تمام پارٹیوں کے اہم سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔میرے لیے اچھی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگ بھی موجود تھے۔میرے لیے حیران کن بات یہ تھی کہ جو لوگ پارلیمنٹ کا ماحول ٹھیک نہیں رکھ سکتے وہ شادی پر ایک ہی چھت کے نیچے موجود تھے۔اور ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے پیش آ رہے تھے تو اس کا مطلب یہ سمجا جائے کہ ان لوگوں کے لیے ایک چھڑی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اور سب سے اچھی بات یہ تھی کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھڑے ہو کر سب کا خود استقبال کیا۔شادی میں قریبا ڈیڑھ ہزار افراد موجود تھے اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام لوگوں کو خود استقبال کیا اور انہیں عزت دی۔واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہکے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔۔سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔

شادی کی تقریب لاہور کے ایک معروف میرج ہال میں منعقد کی گئی جہاں علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کا ماہ نور صابر سے نکاح پڑھایا۔
شادی کی تقریب میں سب نے گلابی رنگ کی پگڑیاں پہن رکھی تھیں ۔
آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں جن میں تمام مہمانوں کو گلابی پگڑیاں پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ میں صدر مملکت،وزیراعظم اور چیف جسٹس سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔
سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بھی شرکت کی۔ولیمے کی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک تھے۔ ولیمہ کی تقریب کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر ٹویٹر صارفین نے کئی تبصرے کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں