شہباز شریف کی پیشی پر لیگی رہنماؤں کی عدم حاضری نے قیادت کو پریشان کر دیا
ن لیگی ارکان اسمبلی نے پارٹی قیادت کے احکامات کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 14 نومبر 2018 11:14
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق،ایاز صادق ،خواجہ احمد حسان عدالت نہیں پہنچے ، روحیل اصغر، بلال یاسین، رانا مشہود نے بھی پہنچنا گوارہ نہیں کیا۔
سمیع اﷲ خان، خواجہ سلمان رفیق، رمضان صدیق بھٹی بھی اپنے پارٹی صدر سے اظہار یکجہتی کے لئے عدالت نہیں آئے، میاں نصیر احمد ،ملک غلام حبیب اعوان، کرنل (ر) طارق، سہیل شوکت بٹ بھی عدالت نہیں آئے۔ شہباز شریف کی پیشی پر ارکان کے رویے نے قیادت کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ اس سارے معاملے کو دیکھتے ہوئے حمزہ شہباز نے شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالت نہ پہنچنے والے لیگی ارکان اسمبلی کے نام بھی طلب کر لیے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے کئی گروپس متحرک ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اندر کئی سینئیر رہنما بھی اس تشویش میں مبتلا ہیں کہ شہباز شریف پہلے ہی نیب کی حراست میں ہیں اور اگر نواز شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا تو ایسے حالات میں پارٹی کی کمان کون سنبھالے گا، ایسے نازک حالات میں پارٹی کو متحد رکھنا بھی پارٹی کے سینئیر رہنماؤں کے لیے بلا شبہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اب نواز شریف کی ممکنہ گرفتاری کی چہ مگوئیاں سُن کر مسلم لیگ ن میں ایک فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے جس سے پارٹی بکھرنے کا خدشہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کا سیاسی سفر بھی اختتام پذیر ہو جائے۔اس کے علاوہ لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کے احکامات کو نظر انداز کرنا اور ان پر عمل نہ کرنا سینیٹ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا سکتا ہے تاہم اس معاملے پر پارٹی قیادت نے غور و خوض شروع کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری