آرمی چیف کے بیٹے کی شادی پر اعتزاز احسن اور چوہدری نثار کی اکھٹے بییٹھنے کی تصویر توجہ کا مرکز

چوہدری نثار خود پر لگائے گئے اعتزاز احسن کے الزامات کیسے بھول گئے؟ ماضی میں ایک دوسرے پر سنگین الزام لگانےو الوں کو سمجھ نہیں آ رہی تھی ایک دوسرے سے پیار کا اظہار کیسے کریں،یہ بس لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں۔ روف کلاسرا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 11:20

آرمی چیف کے بیٹے کی شادی پر اعتزاز احسن اور چوہدری نثار کی اکھٹے بییٹھنے کی تصویر توجہ کا مرکز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔۔سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے بھی شادی کا دعوت نامہ آئے گا کیونکہ میرا شمار تو ہمیشہ بری لسٹوں میں ہوتا ہے۔

اس لیے جب آرمی چیف کے بیٹے کی شادی کا کارڈ موصول ہوا تو بہت خوشی ہوئی۔ اس شادی میں تمام پارٹیوں کے اہم سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔رؤف کلاسرا کا اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس شادی پر مین چیز چودھری نثار اور اعتزاز احسن کی جھبیاں پپیاں اور پتہ نہیں کیا کچھ تھا ، پارٹیوں کے فلوورز یہ ویڈیو دیکھئے کیسے یہ آپکو بیوقوف بناتے ہیں جن کیلئے آپ مرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور اعتزاز حسن کا ساتھ بیٹھنا شادی سے بھی بڑا ایونٹ تھا کیونکہ ہمیں بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ماضی میں دونوں ایک دوسرے پر سنگین الزام عائد کرتے رہے اور کل انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ایک د وسرے سے پیار کا اظہار کیسے کریں۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار خود پر لگائے گئے ذاتی الزام معاف کر سکتے ہیں لیکن اعتزاز احسن نے جو چوہدری نثار کے بھائی جنرل افتخار علی خان پر الزامات لگائے کہ وہ 12اکتوبر کو ہونےو الی سازش میں شامل تھے اور انہوں نے نواز شریف کی پیٹھ پر چھرا کھونپا تھا وہ کیسے بھول سکتے ہیں۔

یہ وہی سیاستدان ہیں جن کی خاطر لوگ ایک دوسرے کو مارنے پر تل جاتے ہیں لیکن یہ پبلک میٹنگز میں ایک دوسرے سے بہت اچھے سے پیش آتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں