نیب کی کارروائی پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث قیصر امین بٹ گرفتار

بدھ نومبر 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ قیصر امین بٹ سندھ کے شہر حیدرآباد اور کراچی میں اپنے قریبی عزیز کے گھر میں رہائش پذیر ہیں کبھی حیدرآباد چلے جاتے ہیں کبھی کراچی جس پر نیب کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کراچی میں چھاپہ مار کر قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا ۔

قیصر امین بٹ کو نیب نے کئی بار طلب بھی کیا مگر نیب میں پیش نہ ہوئے ۔نیب ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سے قانونی کارروائی مکمل کر کے قیصر امین بٹ کو لاہور منتقل کر دیا جائے گا جہاں مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کی جائے گی ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments