تحریک انصاف عوام کی پارٹی ہے ،میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں‘عثمان بزدار

آپ نے وزیراعلیٰ آفس کو عوامی بنایا ہے،آپ عوام اورہمارے لئے ہر وقت موجود ہوتے ہیں ،ہم سب آپ کی ٹیم ہیں‘ اراکین اسمبلی کی گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 20:48

تحریک انصاف عوام کی پارٹی ہے ،میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اورتحریک انصاف کے رہنماؤںنے صوبائی وزیر محنت انصرمجید نیازی کی قیادت میں ملاقات کی ،جس میں فلاح عامہ کے منصوبوں اورعوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی پارٹی ہے ۔

میرے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے ۔میں جلد سرگودھا کا دورہ کروں گا۔اراکین اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وزیراعلیٰ آفس کو عوامی بنایا ہے ۔آپ عوام اورہمارے لئے ہر وقت موجود ہوتے ہیں ۔ہم سب آپ کی ٹیم ہیں ۔جب چاہتے ہیں آپ سے ملاقات ہوجاتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں