وزیراعلیٰ کی شادباغ میں ماں بیٹیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت، سی سی پی او سے رپورٹ طلب

بدھ 14 نومبر 2018 20:48

وزیراعلیٰ کی شادباغ میں ماں بیٹیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت، سی سی پی او سے رپورٹ طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادباغ کے علاقے میں ماں اور 2 بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کیا جائے اور مقتولین کے ورثاء کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں