کرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا عزم اور مشن ہے،اعجاز احمد چوہدری

بدھ 14 نومبر 2018 20:53

کرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا عزم اور مشن ہے،اعجاز احمد چوہدری
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کرپٹ حکمرانوں کے بنائے ہوئے نظام کو بدلنے کیلئے برسر پیکارہیں ، کرپشن کاخاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا عزم اور مشن ہے، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے،نئے پاکستان میں کرپٹ عناصرکی کوئی جگہ نہیں،انہوںنے کہاکہ کرپشن ملک کیلئے کینسر ہے،نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے کسی دھمکی کواہمیت نہ دے ، اپوزیشن کی جا نب سے نیب کو دھمکیا ں دینا قا بل مذ مت ہے، پی پی اور ن لیگ سخت احتسا ب دیکھ کر شور مچا ر ہی ہیں ، نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے کسی دھمکی کو خاطر میں لائے بغیر بھر پور کردار ادا کرے، نیب کے پاس لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کا مینڈیٹ ہے،انہو ں نے کہاکہ شور مچانے سے کرپشن کیسز ختم نہیں ہوں گے، جس نے اداروں کو پامال کیا اس کا حساب اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو گا، انہو ں نے مز ید کہاکہ قومی اسمبلی میں پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے شور مچا کر ایوان کے تقد س کو پا ما ل کیایہ عمل قا بل مذ مت ہے، پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کے اراکین ایوان کا ما حو ل خرا ب کر کے ملک میں افراتفر ی پیدا کر نا چاہتے ہیں جس میں انہیں ناکامی ہو گی، عوام دو نو ں جماعتو ں کو انتخابا ت میں مستر د کر چکی ہے، شور مچانے والے اپنی کرپشن کا حسا ب دینے کیلئے تیار ی کر یں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں