نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) کا نام ای سی ایل میں شامل

لاہور ہائیکورٹ ، نوازشریف، مریم نواز، حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے بارے درخواست پر وزارت داخلہ نے جواب داخل کروا دیا

بدھ 14 نومبر 2018 21:33

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) کا نام ای سی ایل میں شامل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف، مریم نواز، حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل کروا دیا ہے وزیرت داخلہ نے جواب میں کہا ہے کہ حسن، حسین نواز کی وطن واپسی پر ای سی ایل نام ڈالا جائے گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز، نواز شریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین اور ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کا نام ای اسی ایل میں شامل کیا جائے عدالتی حکم وزیرت داخلہ نے جواب جمع کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ مریم نواز، نواز شریف اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ حسن اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے اور اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کاروائی 15روز تک ملتوی کردی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں