لاہور ،شاہین ائیر لائن کے سینکڑوں ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دوسرے روز بھی سراپا احتجاج

بدھ 14 نومبر 2018 21:40

لاہور ،شاہین ائیر لائن کے سینکڑوں ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دوسرے روز بھی سراپا احتجاج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان میں کام کرنے والی ایک نجی ائیر لائن شاہین ائیر لائن کے سینکڑوں ملازمین کمپنی کی طرف سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دوسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین جن میں ائیر لائن کی ائیر ہوسٹس ، ملک بھر سے آئے ہوئے پائلٹوں اور گرانڈ کر یو کی بڑی تعداد نے شرکت کی نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کر دی۔

مظاہرین جنہوں نے تنخواہوں کے واجبات فوری ادا کرنے کے مطالبات درج تھے۔ اس موقعہ پر شاہین ائیر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو خود مظاہرے میں شامل تھے نے مظاہرین کو احتجاجی دھرنا دینے کی بھی تجویز پیش کی۔ امکان ہے کہ مظاہرین احتجاج کے اگلے مرحلے میں شہر کے کسی مقام پر احتجاجی دھرنا دے سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں