لاہور ،صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کے بیٹے میاں حسن کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع

بدھ 14 نومبر 2018 22:32

لاہور ،صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کے بیٹے میاں حسن کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سیشن عدالت نے صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید کے بیٹے میاں حسن کی عبوری ضمانت میں 29 نومبر تک توسیع کر دی. صوبائی وزیر کے بیٹے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام ہی. تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد اعوان نے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید کے بیٹے میاں حسن و دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عبوری ضمانت کی معیاد مکمل ہونے پر میاں حسن اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے میاں محود الرشید کے بیٹے کے حوالے سے شامل تفتیش ہونے کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمہ کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی جس پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور پولیس کو پابند کیا کہ آئندہ سماعت تک ہر صورت میں تفتیش مکمل کی جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کے بیٹے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کہ میاں حسن کیخلاف بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا ہے اس لیے ضمانت منظور کی جائے۔ تفتیشی افسر کے مطابق میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن محمود، بھتیجے حافظ علی مصطفی، محمد ولید اور شان کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، کارسرکار میں مداخلت کی اور پولیس سے وائر لیس سیٹ و پستول چھین لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں