کراچی کے ویلڈر عمران کی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی

60گز کے مکان میں زندگی گزاررہےہیں کبھی دبئی کانام تک نہیں سنا،ویلڈرعمران کی والدہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 نومبر 2018 23:14

کراچی کے ویلڈر عمران کی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 نومبر 2018ء) :کراچی لے غریب ویلڈر عمران کی دبئی میں بے نامی جائیداد نکل آئی۔ایف آئی اے نے بے نامی جائیداد سامنے آنے پر نوٹس بھیج دیا۔عمران کے اہل خانہ نے مذکورہ جائیداد سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں ایف آئی اے نے دبئی میں موجود بے نامی جائیدادوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دبئی میں ملک کی سیاسی و سرکاری شخصیات کی جائیدادیں ہیں،وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم دبئی میں ایک جائیداد کی بے نامی دار نکلیں، دبئی میں امین فہیم کی اہلیہ کی 4، سابق لیگی سینٹر انور بیگ کی اہلیہ، گلوکارعدنان سمیع کی والدہ کی جائیداد نکل آئی،پی ٹی آئی رہنماء ممتاز احمدمسلم کی دبئی میں 16اور مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیوں کی بھی جائیدادیں نکل آئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں۔ ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء ممتاز احمدمسلم کی دبئی میں 16جائیدادیں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق سینیٹر تاج آفریدی کی بھی دبئی میں جائیداد ہے۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم دبئی میں ایک جائیداد کی بے نامی دار نکلیں۔

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق کراچی کا ویلڈر عمران بھی بے نامی جائیداد کا مالک نکلا۔نشتر روڈ پر کام کرنے والے محنت کش ویلڈر عمران کی دبئی میں جائیداد سامنے آنے پر ایف آے آئی نے ان کو نوٹس بھیج کر 20 نومبر کو کاغذات سمیت دفتر طلب کر لیا۔ عمران کا کہنا ہے ’میں گیٹ اور جالی کی ویلڈنگ کرتا ہوں، میرے پاس پاسپورٹ تک نہیں، دبئی جانا تو دور کی بات کبھی تصور بھی نہیں کیا۔

‘ محنت کش کے مطابق انھیں ایف آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس سے معلوم ہوا کہ ان کے نام پر دبئی میں جائیداد موجود ہے۔اس پر ردعمل دیتے ہوئے عمران کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرابیٹا 30سال سےویلڈنگ کاکام کررہاہے۔انکا کہنا تھا کہ جائیداد ہوتی تو اس علاقے میں نہ رہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ 60گز کے مکان میں زندگی گزاررہےہیں کبھی دبئی کانام تک نہیں سنا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں