علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی3 پروازیں منسوخ 8 تاخیر کا شکار

جمعرات 15 نومبر 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے اور آنے والی3 پروازیں منسوخ 8 تاخیر کا شکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 ،ابوظہبی سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 431 منسوخ اورلاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 313 جبکہ آٹھ پروازیں تاخیر کا شکارہوئیں جن میں اوسلو سے لاہور آنے والی پی کے 752 دو گھنٹے ،مانچسٹر سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 710 ڈیرھ گھنٹہ ،تحران سے لاہور آنے والی پرواز ڈبلیو 1195 ایک گھنٹہ ،لاہور سے تحران جانے والی پرواز ڈبلیو 1194 ایک گھنٹہ ،لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 242 پنتالیس منٹ تاخیر کا شکارہوئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں