خواجہ سعد رفیق کے دن پورے ہوگئے ، خواجہ سعد رفیق کے خلاف نیب کو ثبوت کون فراہم کرے گا؟

سینئیر صحافی نے خواجہ سعد رفیق سے متعلق خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 نومبر 2018 14:23

خواجہ سعد رفیق کے دن پورے ہوگئے ، خواجہ سعد رفیق کے خلاف نیب کو ثبوت کون فراہم کرے گا؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے دن پورے ہو گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف انہی کا فرنٹ مین قیصر امین بٹ گواہی دینے پر راضی ہو گیا ہے۔ اگر ہاؤسنگ سے متعلق معاملات پر نیب نے پورا ہاتھ ڈالا تو بہت سے لوگ تڑپیں گے کیونکہ ان کے جو بھی لفافی ہیں ، جو ان کی کرپشن میں ملوث رہے ہیں وہی کہتے ہیں کہ کرپشن ٹھیک ہے نیب غلط ہے۔

نیب ایک ایسا ادارہ ہے جس نے 19 سالوں میں تقریباً تین سو ارب روپے ریکور کروائے ہیں اس کے خلاف یہ سب لوگ باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے دن اب پورے ہوگئے ہیں کیونکہ جہاں تک ثبوتوں کی بات ہے خواجہ سعد رفیق کے خلاف قیصر امین بٹ سونے کی کان ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ برادران کی ضمانت میں توسیع تو ہو گئی ہے لیکن اب ان کے جرائم ان کےمنہ پر مارے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر امین بٹ کو لاہور نیب کی ٹیم نے گذشتہ روز اندورن سندھ سے گرفتار کیا ۔نیب ٹیم لاہور نے اندورن سندھ میں خصوصی آپریشن کیا جس کے بعد قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا گیا۔قیصر امین بٹ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا پارٹنر اور ن لیگ کا سابق ایم پی اے ہے۔

قیصر امین بٹ کو خواجہ سعد رفیق کا دست راست قرار دیا جاتا ہے کیونکہ قیصر امین بٹ گذشتہ 15 سالوں سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے شراکت دار تھے۔ قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی نیب کے نشانے پر ہے اور نیب نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں