چیئرمین نیب کا سیف سٹی کیمروں کےغیرفعال ہونے کا نوٹس

ڈی جی نیب راولپنڈی کو سیف سٹی منصوبے کی جانچ پڑتال کا حکم، سیف سٹی منصوبے کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 نومبر 2018 18:25

چیئرمین نیب کا سیف سٹی کیمروں کےغیرفعال ہونے کا نوٹس
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 نومبر 2018ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کے کیمروں کےغیرفعال ہونے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی کوسیف سٹی منصوبے کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا، چیئرمین نیب نے سیف سٹی منصوبے کےاخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ خان کے اسلام آباد میں اغواء کے بعد انہیں افغان صوبے لے جا کر منتقل کرنے اور پھر صوبہ ننگر ہار میں قتل کرنے کے واقعے نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

کہ اسلام آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ ہونے کے باوجود طاہر داوڑ کے قاتل انہیں کیسے افغانستان تک لے جانے میں کامیاب ہوگئے؟ تاہم چیئرمین نیب جسٹس نے اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبے کے کیمروں کےغیرفعال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کوسیف سٹی منصوبے کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے سیف سٹی منصوبے کےاخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم نے10سال دیکھا ہے کہ کس طرح ملک چلایا گیا ہے۔ حکومت کی193مختلف کمپنیاں مسائل کا شکارہیں۔ سیف سٹی کے نام پر1600کیمرے لگائے گئے ہیں۔600 کیمرے خراب ہیں جوگاڑیوں کی نمبرپلیٹ بھی نہیں دکھا سکتے۔ طاہرداوڑ کی میت حوالے کرنے کی صورتحال واضح نہیں ہے۔ افغانستان کی طرف سے ایک عجیب مسئلہ چل رہا ہے۔

بارڈرپراس وقت عجیب وغریب صورتحال ہے۔ دوسری جانب چیئرمین نیب نے نیب لاہورکے پروسیکیوٹررانا عارف کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ رانا عارف نے ملزم کوفائدہ دینے کیلئے فرائض میں غفلت برتی۔ پروسیکیوٹرسے کوتاہی کی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔ چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ پراسیکیوٹرز ہرمقدمے قانون کے مطابق تیاری اورضروری دستاویزکے ساتھ پیروی کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں