ہائیکورٹ کی شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں کو یکجا درخواست گزار وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

جمعرات 15 نومبر 2018 22:13

ہائیکورٹ کی شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف درخواستوں کو یکجا درخواست گزار وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کی پہلی درخواست مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے پر مختلف فنی نوعیت کے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو بنچ کے روبرو اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔بنچ نے ہدایت کی شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف تمام درخواستوں کو اکٹھا کرکے کارروائی کیلئے پیش کیا جائے۔درخواست میں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کرنے ک فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست پر مزید کارروائی 20 نومبر کو ہوگی اور اسی روز درخواست گزار وکیل درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں