جنید صفدر بھی سریلے نکلے

اپنی نانی کے لیے منعقدہ محفل سماع میں صوفیانہ کلام پڑھ کر داد سمیٹی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات نومبر 23:19

جنید صفدر بھی سریلے نکلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء) :مریم نواز کے صاحبزادےجنید صفدر اپنی نانی بیگم کلثوم نواز کے لیے منعقدہ محفل سماع میں صوفیانہ کلام پڑھ کر داد سمیٹی۔تفصیلات کے مطابق جنید صفدر کو شریف خاندان کی تیسری نسل کا سیاسی جانشین قرار دیا جارہا تھا یہاں تک کہ انہوں نے اپنی والدہ کی زیر نگرانی کچھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا اور مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا سیل کے لیے بھی کچھ عرصہ کام کیا۔

تاہم جب انکی والدہ گرفتاری کے لیے لندن سے پاکستان آئیں تو وہ بھی چند دنوں کے بعد پاکستان آ گئے اور یہ سمجھا جارہا تھا کہ وہ اپنی والدہ کی جگہ سیاسی خلاکو پر کریں گے ۔انکی والدہ جب گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل منتقل ہوئیں تو اس دوران بھی مریم نواز کے ٹوئیٹر اکاونٹ سے ٹوئیٹ کئیے جاتے رہے ۔

(جاری ہے)

اس وقت یہ تاثر قائم کیا گیا کہ یہ ٹوئیٹس مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی جانب سے کئیے جارہے ہیں۔

تاہم پھر وہ اکاونٹ بھی خاموش ہو گیا۔مریم نواز جیل سے آنے کے بعد بھی سیاسی طور پر غیر فعال ہوئیں تو جنید صفدر بھی منظر سے غائب ہو گئے۔تاہم حال ہی میں انکی ایک ویڈیو منظر عام پر جس میں انکو صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وہ اپنی نانی مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے لیے منعقدہ محفل سماع میں صوفیانہ کلام پڑھ رہے ہیں۔اس موقع پر حاضرین ان کی لہن اور سر کی داد دئیے بغیرنہیں رہ سکے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments