شہید طاہر داوڑ کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شہید ایس پی طاہر داوڑ ویڈیو میں پی ٹی ایم مظاہرین کو سمجھا رہے ہوتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا ہاتھ ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 12:52

شہید طاہر داوڑ کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16نومبر 2018ء) شہید ایس ہی طاہر داوڑ کی پی ٹی ایم کو سمجھانے کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مظاہرے کے دوران شہید طاہر خان داوڑ پی ٹی ایم مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ مظاہرین کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا ہاتھ ہے۔

شہید ایس پی نے ویڈیو میں ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ میری بات سمجھنے کی کوشش کریں پاکستان اور خاص طور پر پشاور میں عالمی سطح پر سازش ہو رہی ہے۔پولیس اور مجھے دشمنوں کی دھمکیاں ہیں۔پاکستان میں ہونے والی کاروائیوں کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں جبکہ کئی اور ایجنسیاں یہاں کاروائیاں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم پولیس والے دھمکیوں کا براہ راست سامنا کر رہے ہیں۔

خیال رہےشہید طاہر خان کی نماز جنازہ گذشتہ رات ادا کی گئی۔اس سے قبل افغان حکام نے ان کی لاش پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار بھی کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے افغانی حکومت کا رویہ سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھائیں گے، افغان رویے پر غور کیلئے کل وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوگا۔

انہوں نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت سے انکار پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل جنرل کو ایس پی طاہر داوڑ کی میت نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر طورخم سرحد آیا۔ جو رویہ طور خم باڈر پر دیکھا وہ تکلیف دہ تھا۔ اڑھائی گھنٹے ہمیں کھڑا کیا گیا پھر کہا کہ ہم پاکستان کو لاش نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین پاکستان میں ہیں۔

آج ہم پر ففتھ جنریشن وار مسلط کی گئی ہے اس لیے مصدقہ اطلاع کے بغیر بات کرنا ٹھیک نہیں۔ جب مصدقہ اطلاع ملی تو پارلیمنٹ اور میڈیا دونوں پربات بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہی تھی۔ تاہم ہم سب کو ملکر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ لاش نہ دینا شہید کی لاش پرپاکستان میں انتشار پھیلانا مقصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ وطن کے سپوت کوافغانستان میں بے دردی سے شہیدکیا گیا۔ طاہر داوڑ کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں