بورڈ آف کمیشن ہیلتھ کیر کے ارکان کے تقرر کا معاملہ ،وزیر صحت یاسمین راشد آج ریکارڈ سمیت طلب

جمعہ 16 نومبر 2018 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے بورڈ آف کمیشن ہیلتھ کیر کے ارکان کے تقرر کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو آج (ہفتہ ) پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بورڈ آف کمیشن کے ارکان کا تقرر کس بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ جسٹس (ر) عامر رضا کو کس بنیاد پر استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت آج (ہفتہ ) تمام ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں