کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کیلئے نیب لاہور میں ہیلپ ڈیسک قائم

جمعہ 16 نومبر 2018 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے قومی احتساب بیورو ( نیب )لاہور میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نیب لاہور خاور الیاس کو فوکل پرسن مقرر جبکہ رابطہ کیلئے 99232703 ہیلپ لائن قائم کیا گیا ہے ۔کیپ کے چیئرمین حبیب کنول کی سربراہی میں وفد نے 3 روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات کر کے ہراساں کرنے جیسے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔چیئرمین نیب نے کاروائی سے قبل اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں