شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہونگے‘فیاض الحسن چوہان

پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں،بھارت سے آنے والے ہر مہمان کا تہہ دل سے خیر مقدم کرینگے‘ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صوبائی وزیر کی بھارتی فنکاروں سے مقامی پوٹل میں ملاقات، پھولوں کے گلدستے پیش کئے

جمعہ نومبر 18:47

شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا شمار قد آور شخصیات میں ہوتا ہے، انکے دورہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے معاون ثابت ہو گا۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی معروف فنکارہ شبانہ اعظمی اور انکے شوہر مشہور مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ ایک مقامی ھوٹل میں ملاقات کے دوران کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے معروف شخصیات کو لاھور آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپکا آنا ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں کیونکہ یہ امن پسندوں کا ملک ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن پر آکر کام کیا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا۔فنکاروں کی آمد سے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی.بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر و مصنف جاوید اختر فیاض الحسن چوہان کی گرمجوشی اور خیر مقدمی جذبات سے بے حد متاثر ہوئے۔انہوں نے پاکستانی عوام کے استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیں جو محبت اور عزت ملی اس کو ہم کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ واضح رہے کے معروف بھارتی فنکار جوڑا فیض فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments