قرضہ نہ مانگنے کا دعویٰ کرنیوالے نیازی نے قوم کو بھکاری بنا دیا اور اب آئی ایم ایف کے پیچھے چھپ رہا ہے ‘پرویز ملک

نا اہل حکمرانوں نے ثابت کیا ہے کہ نوازشریف ہی ملک کے مقبول ترین لیڈر اورانہوں نے ہی زیادہ عوام کی خدمت کی‘ خواجہ عمران

جمعہ نومبر 19:45

قرضہ نہ مانگنے کا دعویٰ کرنیوالے نیازی نے قوم کو بھکاری بنا دیا اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن( لاہورکے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر ، وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی نا اہلی سے ثابت ہوگا کہ میاں نوازشریف ہی ملک کے مقبول ترین رہنماہیں اور مسلم لیگ(ن) ہی وہ سیاسی جماعت ہے جس نے سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے ملک میں آج جو مہنگائی کا سیلاب ہے وہ ملک میں غیر نمائندہ حکومت اور چوری کے مینڈیٹ کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ قرضہ نہ مانگنے کا دعویٰ کرنے والے نیازی نے قوم کو بھکاری بنا دیا نیازی کہتا تھا کہ قرضے نہیں لوں گا، عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں حکمران ہمارا راستہ نہیں سکتے ، تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، انہو ں نے کہا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکردگی اور حکمرانوں کی کھوکھلے نعروں کا نتیجہ ہے کہ قوم نے انہیں تین ماہ میں ہی مسترد کردیا ہے، گذشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، غریب کا رونا رویا گیا مگر کسی کو توقع نہیں تھی عوام دشمن منی بجٹ لے کر آ جائیں گے، بجلی گیس کے نرخ بڑھا دیئے گئے، مسلم لیگ ن نے پانچ سال میں گیس کی قیمت نہیں بڑھائی تھی، غریب کسانوں کو مراعات دی تھیں، گیس کی قیمت جتنی بڑھے گی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments