کر پشن کرنے والا کسی بھی جماعت سے ہو،حسا ب ہر حال میں دینا ہوگا،اعجاز چودھری

جمعہ نومبر 19:52

کر پشن کرنے والا کسی بھی جماعت سے ہو،حسا ب ہر حال میں دینا ہوگا،اعجاز ..
لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سازشی عنا صر کا مستقبل تار یک اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے، پی ٹی آئی پا نچ سا لہ دور حکومت میں ملکی تقد یر کو بد ل دیگی، پی ٹی آئی کیخلا ف لیگی سازشی عناصر کی کو ئی چا ل کامیا ب نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ حکومت سے سو دنوں کی کار کر د گی کا مطا لبہ کر نے والے پچھلے ستر برسوں کی کر پشن کاحسا ب دیں، جاری ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا کہ اپوز یشن حکومت پر تنقید ضرور کرے مگر جھو ٹ بو لنا چھو ڑ دے،کر پشن کرنے والے کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اُسے کر پشن کا حساب ہر حال میں دینا ہوگا، انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کہتے تھے دھیلے کی کر پشن ثا بت کر یں تو جو چور کی سزا وہ میری سزا آ ج نت نئی کر پشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہے ، شہباز شریف جس احتسا بی شکنجے میں پھنس چکے ہیں وہا ں سے ان کی رہا ئی دور دور تک نظر نہیں آ رہی، انہوں نے مزید کہاکہ ابھی تو نیب نے شہباز شریف کی ر مضان شو گر مل میں کھاتے کھو لے ہیں، د س سا ل کی کر پشن کا حسا ب دیئے بغیر شریف فیملی کی جا ن نہیں چھو ٹے گی، شریف فیملی کے بعد آ صف زرداری کے گر د گر فتار ی کے باد ل چھائے ہو ئے ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments