مجاہد کامران جھوٹ بول رہے ہیں، جس شخص پر الزامات ہوں اس کی بات پر کس طرح یقین کیا جاسکتاہے،فیاض الحسن چوہان

جمعہ نومبر 19:56

مجاہد کامران جھوٹ بول رہے ہیں، جس شخص پر الزامات ہوں اس کی بات پر کس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجاہد کامران جھوٹ بول رہے ہیں، جس شخص پر الزامات ہوں اس کی بات پر کس طرح یقین کیا جاسکتاہے، ڈاکٹر مجاہد کامران بول رہے ہیں کیا ایک ملزم اور مجرم بتائے گا کہ تفتیش کیسے کرنی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کی جانب سے نیب پر لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس شخص پر الزامات ہوں اس کی بات پر کس طرح یقین کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر مجاہد کامران اپنے آپ کو بچانے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں اور اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ان کی جانب سے نیب پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں کیا ایک ملزم اور مجرم بتائے گا کہ کیا طریقہ تفتیش ہونا چاہیے تفتیش اسی طرح سے کی جاتی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments