اب صوبے کا کوئی پسماندہ سے پسماندہ علاقہ بھی کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا ‘چوہدری محمد سرور

صوبے کے عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی سہولتیں فراہم کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو اولین ترجیح دینا حکومت کا اولین فرض ہے ‘گورنر پنجاب

جمعہ نومبر 22:59

اب صوبے کا کوئی پسماندہ سے پسماندہ علاقہ بھی کسی بنیادی سہولت سے محروم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) صوبے کے عوام کو بہتر تعلیمی اور طبی سہولتیں فراہم کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو اولین ترجیح دینا حکومت کا اولین فرض ہے ، اب صوبے کا کوئی پسماندہ سے پسماندہ علاقہ بھی کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، پی ٹی آئی کی حکومت انشا ء اللہ عوامی توقعات پر پورا اترے گی ۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاس لاہور میں ملاقات کی جو تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مکمل اتحاد و تعاون کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن کے تحت کام کر رہی ہے ۔پی ٹی آئی کے دو سینیٹروں کی کامیابی اس کا زندہ ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حکومت کے تقریبا100 دن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے ۔

صوبے میں قبضہ مافیا کا گھیرا تنگ کر کے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبے کے عوام اس ضمن میں بہت مثبت تبدیلی دیکھیں گے ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال ، انتظامی امور اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بعدازاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ریشین فیڈریشن کے سفیر ALEXEY DEDVO نے آج گورنر ہاس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن وامان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری پر بھی بات چیت کی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments