اداکارہ کرن نور اور رائمہ خان کی صلح ہوگئی، گلے شکوے بھلا کرایک دوسرے کو گلے لگا لیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) معروف اداکارہ وماڈل کرن نوراور رائمہ خان کی کچھ عرصہ پہلے کسی بات پر ان بن ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے آپس میں بات چیت بندکردی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ڈرامہ ’میری محبت‘کے سیٹ پر دونوں سہیلیوں کی پرانی محبت بھی جاگ اٹھی،اور اس محبت کو جگانے میں اسٹیج پروڈیوسر سخی سروراوراکبربٹ نے اہم کردارادا کیا، جنہوں نے دونوں سہیلیوں کرن نوراوررائمہ خان کی صلح کروادی،اس موقع پر دونوں اداکارائوں نے ایک دوسری کو گلے لگایا اورگلے شکوے بھلا کرآئندہ سے اکٹھے کام کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں