گلوکار صفدرماہی اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء)معروف فوک گلوکارصفدرماہی اپنی نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں،وہ ان دنوں موسیقار ذوالفقارعطرے اور قادرشگن کی دل کو موہ لینے والی مدھردھنوں پر شاعر مشتاق علوی کے لکھے ہوئے گیتوں کی ریہرسل میں مصروف ہیں،اور بتایا جارہا ہے کہ بہت جلد ان کا گیتوں پر مبنی البم ریلیزکیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں