مسلم لیگ (ن )کاحکومت کی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان

پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ہونے والی مہنگائی کے طوفان پر حکومت کو ٹف ٹائم کا فیصلہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 14:25

مسلم لیگ (ن )کاحکومت کی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق 27 نومبر منگل کو مرکزی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی اعلی قیادت پریس کانفرنس کے زریعے حکومت کی 100 روزہ مایوس کن کارکردگی کو اعداد و شمار کے ساتھ عوام کے سامنے رکھے گی۔

(جاری ہے)

پارٹی نے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ہونے والی مہنگائی کے طوفان پر حکومت کو ٹف ٹائم کا فیصلہ کیا ہے۔

معیشت کے حوالے سے 100 روز میں ہونے والے نقصانات پر پارٹی کنوینیر احسن اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ،ْوہ سی پیک اور دیگر اہم پراجیکٹس پر حکومتی یوٹرن کے حوالے سے خزانے کو پہنچنے والے نقصانات پر عوام کو آگاہ کریں گے، پنجاب میں حمزہ شہباز شریف لاہور شہر سمیت دیگر شہروں میں جاری ترقیاتی کاموں کو بند کرنے سے ہونے والے نقصانات پر اپنی رپورٹ دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں