شنیرا اکرم کا وسیم اختر کی خبر پر وسیم اکرم کی تصویر شائع ہونے پر دلچسپ تبصرہ

کیا آپ کراچی کے مئیر بن گئے ہیں؟ ہمیشہ بیویوں کو ہی ہر بات آخر پر کیوں پتہ چلتی ہے۔شنیرا اکرم کا اپنے شوہر وسیم اکرم سے دلچسپ شکوہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 17 نومبر 2018 14:53

شنیرا اکرم کا وسیم اختر کی خبر پر وسیم اکرم کی تصویر شائع ہونے پر دلچسپ تبصرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2018ء) : اکثر اوقات اخبارات میں ہمیں غلطیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔زیادہ غلطیاں اردو املاء کی ہوتی ہیں۔تاہم کچھ روز قبل ایک اخبار میں کراچی کے مئیروسیم اختر کی خبر شائع ہوئی جس کے ساتھ سابق کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر لگا دی گئی۔اخبار کی اس غلطی پر سوشل میڈیا پر تو خوب بحث کی گئی اور مذکورہ اخبار کی غلطی پر مذاق بھی بنایا گیا تاہم اس موقع پر وسیم اکرم کی اہلیہ نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کیا آپ کراچی کے مئیر بن گئے ہیں؟ ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ بیویوں کو ہر بات آخر پر پتہ چلتی ہے
خیال رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پیدا ہی پاکستان میں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

شنیرا اکرم کی ایسی تصاویر سامنے آئیں ہیں جن میں وہ خصوصی بچوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھیں۔ جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہی نہیں ہے کہ شنیرا اکرم کا تعلق کسی اور ملک سے ہے کیونکہ وہ پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں۔شنیرا اکرم نے اپنی انہی خوبیوں کی وجہ سے تھوڑے سے وقت میں پاکستانیوں کے دل میں اپنے لئے جگہ بنا لی ہے ۔

یاد رہے کہ شنیرا اکرم سابق کپتان وسیم اکرم کی دوسری اہلیہ ہیں اور ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔شنیرا اکرم نے پاکستان آنے کے بعد یہاں کی روایات کو بہت خوبصورتی سے اپنایا ہے۔وہ اکثر قومی لباس میں نظر آتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ پاکستان میں سماجی کاموں میں بھی پیش پیش ہوتی ہیں۔شنیرا اکرم کے اس کام کو لوگوں کی طرف سے خوب سراہا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں