لاہور ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

ہفتہ 17 نومبر 2018 15:20

لاہور ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر گزشتہ روز بھی اندرون و بیرون ملک جانے والی 8 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 3734 منسوخ،لاہور سے کابل جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 3737 ،مسقط سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 230 ،اسلام آباد سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 651 ،لاہور سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650،کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312منسوخ،کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 306،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 798منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے کویت جانے والی پرواز جے 502،کویت سے لاہور آنے والی پرواز جے 501 ،لاہور سے مشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208،ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز ،اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 385 سمیت دیگر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں