فیصلے حالات کی مناسبت سے کیے جاتے ہیں‘صدر مملکت عارف علوی

میں نے زندگی کے کئی مواقع پر یو ٹرن لیا ‘شاپنگ مال آمد پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:33

فیصلے حالات کی مناسبت سے کیے جاتے ہیں‘صدر مملکت عارف علوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فیصلے حالات کی مناسبت سے کیے جاتے ہیں۔لاہور میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ مقامی شاپنگ مال آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر مملکت نے کہا کہ میں نے زندگی کے کئی مواقع پر یو ٹرن لیا ہے کیونکہ حالات کی مناسبت سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاپنگ مال میں صدر مملکت اور ان کی اہلیہ نے کافی پی اور لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس موقع پر صدر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز کالم نویسوں سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ حالات کے مطابق جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں اور جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا، ہٹلر اور نپولین یوٹرن نہ لے کر نقصان میں گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں