پنجاب بھرمیں999ٹریفک حادثات میں06 افراد جاں بحق، 1081زخمی ہوئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں999 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 666افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔415معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں458ڈرائیوز،23کم عمرڈرائیورز511مسافراور118پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت219متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد92حادثات میں109متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ60حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1087متاثرین میں863مرد اور224خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں178فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور617افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 292زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں804موٹر سائیکلز،130آٹو رکشے،91موٹر کاریں،46وین13مسافربسیں،34ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں