پولیس کے ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کیخلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

ہفتہ 17 نومبر 2018 16:44

پولیس کے ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کیخلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) پولیس کے ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویے کے خلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔حریک استحقاق پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ رحیم یار خان میں نہری پانی کی بندش کے خلاف کسان بچا تحریک نے حکومت کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، بروقت پانی مہیا نہ ہونے سے غریب کاشتکاروں کی فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا ہے،نہری نظام ہونے کے باوجود کاشتکاروں کو پوار پانی مہیا نہیں کیا جاتا،ہیڈ پنجند سے ہیڈ قاسم تک عباسیہ لنک کینال سے 104 غیر قانونی کٹ لگائے گئے ہیں،اس بات کو محکمہ انہار کمشنر بہاولپور اور ڈی سی رحیم یار خان کے سامنے تسلیم کرچکا ہے،کسانوں نے اس پر پرامن احتجاج کیا پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی،پولیس نے احتجاج کرنے والے کاشتکاروں کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی،پولیس نے کاشتکاروں کے ساتھ روائتی ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیا،میں نے اے ایس پی صادق آباد کو اپنا تعارف کروایا اور کہا کہ پولیس کو روکیں مگر اے ایس پی نے میری جوبات نہ سنی الٹا پولیس نے میرے ساتھ بھی بدتمیزی کی، پولیس نے نہر پر غیر قانونی کٹ لگانے والوں کے خلاف تو کاروائی نہ کی،الٹا اس پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

اے ایس پی صادق آباد نے میرے خلاف بھی جھوٹا پرچہ درج کرادیا،پولیس کی اس ناروا سلوک اور ہتک آمیز رویہ پر نہ صرف میرا بلکہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں